سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

12 Dec, 2024 | 02:38 PM

ویب ڈٖیسک: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ، فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ گئی۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 971 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 716 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں