غزہ میں غیرمشروط اورفوری جنگ بندی،جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور

12 Dec, 2024 | 10:14 AM

 ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کے لیےقرارداد کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئےاسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا  مطالبہ کردیاگیا۔

 غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے لیے 193 میں سے 158 ووٹ پڑے،امریکا،اسرائیل اور دیگر 7 ملکوں نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 13 ارکان غیرحاضرتھے۔

 دوسری طرف اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر برقرار ہے اوراس نے غزہ میں جنگ نہ ختم کرنے کا اعلان کردیاہے،صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے  کہاہے کہ جنگ بند ہوئی تو حماس دوبارہ حملے شروع کر دے گی۔

 اسرائیلی طیاروں کی بیت لاہیہ اور نصیرات کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں شہادتیں 44 ہزار 787 ہوگئیں،ہسپتالوں میں ادویات اور خوراک کی بھی شدید قلت ہے،شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

مزیدخبریں