سردی کا موسم آتے ہی شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا

12 Dec, 2024 | 10:07 AM

محمد افتخار: سردی کا موسم آتے ہی ملک بھر کی سڑکوں کے فوٹ پاتھ پر لنڈا بازار قائم ہوگئے جہاں مہنگائی کے پیش نظر غریب طبقے کے مردوخواتین نے گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا۔

 شہریوں کی بڑی تعداد کپڑے،جوتے, جرابیں، کوٹ، سویٹر اور سردیوں میں استعمال کی دیگر ضروری  اشیاء خریدنے کیلئے لنڈا بازارپہنچ گئی ۔ کسی نے گرم سویٹر خریدا تو کوئی مناسب جیکٹ تلاش کرتا نظر آیا۔ کسی کو پورے بازو کی تی شرٹ پسند آ رہی ہے تو کسی کو عین اپنے سائز کا گرم کوٹ چاہئے۔

  شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ایک وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا، اب صرف لنڈے بازار سے ہی کپڑے لیے جا سکتے ہیں۔ لنڈے بازار میں معیاری چیز مناسب دام پر مل جاتی ہے۔ نئے لباس کی  دکانوں کی نسبت لنڈے بازار میں ملنے والی  چیزوں کی قیمتیں انتہائی  کم ہیں۔   لنڈا بازار  سے شاپنگ کے تجربہ کار  کھلاڑوں نے بتایا کہ سردیوں سے پہلے خریداری کرنے  پر کم داموں پر اچھی چیز مل جاتی ہے۔

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث یہاں بھی لوگ بھید بھاؤ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔  

 یاد رہے کہ   جونہی سردی بڑھتی ہے، لنڈا بازار میں بھی اچانک گاہوں کا ہجوم امنڈ آتا ہے اور یہاں بھی قیمتیں راتوں رات بڑھ جاتی ہیں۔ 

مزیدخبریں