سٹی42: ایبٹ آباد نواں شہر گھر میں گیس کا چولہا لیک ہونے سے گھر میں موجود خاتون اور ان کے چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گھرانے کا سربراہ بے ہوش ہے۔
ایبٹ آباد میں ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ گیس لیک ہونے کے سبب دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ مرنے والوں میں ایک خاتون شمع بی بی کی عمر پچیس چھبیس سال ہے، ان کے جاں بحق ہونے والے چار بچوں کی عمریں چھ، چار اور تین سال ہیں جبکہ سب سے چھوٹا بچہ جو جاں بحق ہوا اس کی عمر ایک سال کے لگ بھگ ہے۔ اس واقعہ میں گھرانے کا سربراہ وقاص بے ہوش ہو گیا جسے اے ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پانچوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لئے ایبٹ آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد میں گیس کے چولہے کی لیکیج سے ماں اور چار بچے جاں بحق ہو گئے
12 Dec, 2023 | 09:40 PM