ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج اللہ کی رحمت اور کرم کے ساتھ وہ سرخرو ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج اللہ کی رحمت اور کرم کے ساتھ وہ سرخرو ہوئے ہیں.  یہ باتیں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نےخصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہیں۔ 
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ کیسز فراڈ تھے،سیاسی بنیادوں پر بنے تھے اور ان میں صرف مفروضے تھے۔ 

الیکشن 2024 کے لئے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی سیلیکشن کے ھوالہ سے اسحاق ڈار نے بتایا کہ ن لیگ کے ٹکٹوں کا کوئی اعلان نہیں ہوا،  ابھی اگلے دس دن تک پارلیمانی بورڈز کے اجلاس جاری رہیں گے۔

اسحاق ڈار نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ الیکشن ملتوی کرنے کی درخواستیں آئی ہیں اس پر الیکشن کمیشن نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ایک ہی موقف ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں اور اسی میں قوم کی بہتری ہے۔

پیپلز پارٹی کی ن لیگ پر کڑی تنقید کے جواب میں ن لیگ کےاسحاق ڈار نے  کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کا اپنا سٹائل ہے لیکن ہم اخلاق کے دائرے میں رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی والے اس وقت سیاست کر رہے ہیں اور انتخابی سیاست کچھ ایسی ہی ہوتی ہے جس کا ہماری طرف سے کوئی ایسا جواب نہیں ہے۔