ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"آج میں پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں"، لاہور سے ایک اور ٹکٹ ہولڈر خدا حافظ کہہ گیا

Nasir Salman, PTI, Suiting PTI, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:  پی ٹی آئی کے پی پی 153 لاہور  سے ٹکٹ ہولڈر ناصر سلمان نے سانحہ   نو مئی کے تناظر میں پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔ 

 ناصر سلمان نے منگل کے روز  اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی ائی کے ریاست مخالف بیانیہ اور اداروں کے ساتھ تصادم والی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔  

   ناصر سلمان نے کہا کہ آج میں سیاست سے اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں۔ ناصر سلمان سابق وزیر اعلیٰ کے شکایات سیل میں وائس چئیرمین کی حیثیت سے لاہور مین پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن رہ چکے ہیں تاہم 9 مئی کے سانحہ کے بعد سے وہ مسلسل خاموش تھے۔