سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جمہوریت دلائی ،غریبوں کو حق دلانے والے قائد عوام کو قتل کردیا گیا۔ اب عدالیہ کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنے عدالتی ریکارڈ کو درست کرے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے گوجرانوالہ مین پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا، آج صبح سپریم کورٹ آف پاکستان میں موجود تھا ، چیف جسٹس نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی 12 سال بعد سماعت کی جس پر عدالت کے شکر گزار ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گیارہ سال پہلے آصف زرداری نے بطور صدر ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس بھیجا تھا ،
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید قائد عوام نے ہمٰں بولنے کا حق دلوایا ۔قائد عوام نے ہمٰیں جمہوریت دلوائی، اسے قتل کیا گیا ۔بھٹو کے قتل میں آمر ضیا الحق ملوث تھا ۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نےبہت سی قربانیاں دیں ۔ عوام نے فیصلہ دیا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو بے قصور تھے۔عوام نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی کو وزیراعظم بنایا،
بلاول بھٹو نے کہا کہ اب عدلیہ کو موقع ملا ہے کہ اپنے ہاتھوں سے خون کے دھبےدھوئے اور انصاف کرے۔ عدلیہ کو اب موقع ملا ہے کہ اپنے ہاتھوں سے خون دھوئے اور داغ مٹائے ۔ ججز کا کام انصاف کرنا تھا اور وہ قتل میں ملوث تھے۔ہم چاہتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف ملے اور صدر زرداری کی جانب سے اس ریفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کے جوابات ملیں۔
مقابلہ مہنگائی، غربت، بےروزگاری سے ہے
پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی، غربت،بے روزگاری سے ہے، ہم تین نسلوں سے انصاف کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں۔ آج جو پاکستان کے مسائل ہیں انکا حل ذوالفقار علی بھٹو کے نعرے میں ہے ۔ بہت سے سیاست دان آئے اور گئے لیکن پیپلزپارٹی آج بھی موجود ہے ۔
چئیرمین بلاول بھٹو نے کارکنوں سے کہا کہ آپ نے معاشی صورتحال میں میراساتھ دینا ہے،شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیں نفرت اورتقسیم کی سیاست نہیں سکھائی۔ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے۔ پرانے سیاست دانوں سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میری جو تربیت ہوئی ہے اس گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست نہیں ہے ، پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں۔ ہم نے عوام کو حقوق دینے ہیں جو ان کا حق ہے ۔
نوجوانوں کے لئے
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت ملی تو میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کروں گا ، روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو ایک سال کی مالی مدد پہنچائیں گے۔ہم نوجوانوں کے لیے یوتھ مرکز بنائیں گے۔ یوتھ مراکزمیں نوجوانوں کو ہنر دیں گے۔
بے نظیر مزدور کارڈ
بلاول بھٹو نے کہا کہ انہیں حکومت ملی تو وہ اپنی حکومت میں بے نظیر مزدور کارڈ لائیں گے ، ہماری حکومت بنے تو مزدور کارڈ کے ذریعے کسانوں کو مدد پہنچائیں گے۔مزدور کارڈ کے ذریعے پنشن ، علاج اور تعلیم دیں گے۔
خواتین کے لئے
گوجرانوالہ مین پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی کے ہر منصوبے میں خواتین کا سوچیں گے ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے فیصلہ سنادیا ہے کہ 8فروری کو الیکشن ہوں گے، آٹھ فروی کو ایسا سرپرائز دیں گے جو رائے ونڈ کو یاد رہے گا ۔آپ انہیں 8 فروری کو بتادیں کہ عوام اپنی مرضی سے ووٹ دینگے۔
میاں نواز شریف پر تنقید
بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ نون کا نام لئے بغیر کہا کہ چار بار ناکام رہنے والے پانچویں بار کونسا تیر مار لیں گے ۔ انہوں نے کہا حکومت سے نکل گئے تو کہتے مجھے کیوں نکالا، 10 سال سعودی عرب میں چھٹیاں گزاریں، پھر واپس آئے، ان کو پھر دو تہائی اکثریت دلوائی گئی تو ان لوگوں سے پھر لڑا لڑائی کرکے باہر آئے تو پھر کہتے مجھے کیوں نکالا، آج بھی لکھ لو دوبارہ لڑیں گے۔ تین بار خود اور چھوتھی بار ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے حکومت چلائی.
بانی پی ٹی آئی پر تنقید
بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کے بانی کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 70 سال کا بندہ 70 فیصد نوجوانوں نمائندگی کرسکے ، ہر کسی کو چور چور کہنے والے پر بھی الزام لگ سکتا ہے۔
اب ہمیں نئے سیاست دانوں کے ساتھ سیاست کرنی چاہیے .مجھے جیل کی فکر ہے نہ نیب کی، صرف عوام کی فکر ہے . آئیں اب دما دم مست قلندر کے میدان میں نکلیں ، بلاول بھٹو