اویس کیانی: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں قید کی سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے فیصلے کی کہانی کے مزید حقائق سامنے آ گئے ، ناصر بٹ نے 24 نیوز کے ساتھ گفتگو میں اہم انکشافات کر دیئے۔
ناصر بٹ نے بتایا کہ جج ارشد ملک کا ضمیر جاگا تھا، میں نے رائیونڈ میں نواز شریف سے ان کی ملاقات کروائی۔
ملاقات میں جج ارشد ملک نے نواز شریف کو کہا کہ میں نے آپ کے خلاف فیصلہ دینا نہیں تھا، مجھے فیصلے دینا کے لئے کہا گیا تھا۔
مجھے میری ویڈیوز دکھائی گئیں، ڈرا کر زبردستی فیصلہ کروایا گیا۔
نواز شریف نے جج ارشد ملک کو سب کچھ سننے کے بعد کچھ بھی نہیں کہا۔جج ارشد ملک نے اعتراف کیا تھا کہ نواز کےخلاف فیصلے دینے کے بعد ان سے ملاقات کی لیکن انہوں نے اوئے تک نہ کہا۔نواز شریف نے فیصلہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج ثابت ہوا کہ نواز شریف کیخلات فیصلہ غلط تھا.