ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الحمدللہ، قائد محمد نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہوگئے ہیں، جس نے اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے اسے آج سرخرو کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج عوام کے سامنے اِن جعلی جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس میں انصاف ملتے ملتے سات سال گزر گئے۔ ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔ انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا.
الحمدللہ، قائد محمد نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہوگئے ہیں، جس نے اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے اسے آج سرخرو کر دیا۔ آج عوام کے سامنے اِن جعلی جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس میں انصاف ملتے ملتے سات سال گزر گئے اور ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔… pic.twitter.com/yj77mUunCs
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 12, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کا روزگار ، مہنگائی میں کمی ، ترقی کی شرح 6.1 ، انشاءاللہ سب ٹھیک کرے گا، وزیراعظم محمد نواز شریف، اللہ کے فضل سے، اللہ کے کرم سے اچھا وقت آئے گا، پاکستان کو مبارک ہو۔