غفلت اور نااہلی کے سبب ایل ڈی اے کے  ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

12 Dec, 2023 | 06:10 PM

دُرِ نایاب: لاہور  ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دو افسروں کو محکمانہ فرائض سے غفلت برتنے پر ڈی جی ایل ڈی اے نے او ایس ڈی بنادیا۔

ڈائریکٹر کچی آبادیز ایل ڈی اے مدثر مجید کو او ایس ڈی بنادیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لا وقاص بیگ کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا ۔ دونوں افسران کو فوری طور پر ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رابعہ ریاست نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

دونوں افسران کی نااہلی کے باعث اے ڈی سی آر آفس کے محکمانہ امور متاثر ہوئے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔

مزیدخبریں