ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں اندازہ لگایا کہ مالی سال 24 کی دوسری ششماہی میں افراط زر میں نمایاں کمی متوقع ہے۔