تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے فیصل خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا

12 Dec, 2023 | 04:40 PM

ویب ڈیسک: رہنما تحریک انصاف اور سابق رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل خان نیازی کو شارجہ سے فیصل آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ایئرپورٹ سکیورٹی کے مطابق فیصل خان نیازی کو ایمگریشن کے دوران نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر آنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

 خیال رہے کہ فیصل خان نیازی خانیوال پی پی 209 سے ایم پی اے رہے جبکہ اب پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کیلئے امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں