انوشہ جعفری : نیو کراچی بلال کالونی میں پولیس مقابلے کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نیو کراچی بلال کالونی میں پولیس مقابلہ اس وقت افسوسناک واقعے میں تبدیل ہوگیا جب اہلکاروں کی گولی کا نشانہ راہ گیر خاتون بن گئی ۔
واقعے کے بارے میں جاں بحق خاتون کے شوہررفیق کا کہنا ہے کہ اہلیہ کو جب پولیس کی گولی لگی تو 10 ماہ کا بیٹا گود میں تھا۔ ہم بیمار بیٹے کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے تھے، واپس آرہے تھے کہ واقعہ ہوگیا ۔موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھی اہلیہ کو گولی کندھے پر لگی۔ وزیراعلیٰ سندھ پولیس اہلکاروں کی تربیت کرائیں۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ نیوکراچی میں فائرنگ کرنے والے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی نیوکراچی میں پولیس فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوا تھا،، پولیس نے اس واقعے کو بھی ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ قرار دیا تھا۔