(عرفان ملک)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی ٹریفک افسران سے ملاقات، کم عمر ڈرائیور کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی زیر صدارت ٹریفک افسران کی میٹنگ ہوئی،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنےٹریفک افسران کو واضح پیغام دیا ، بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس کو ئی گاڑی موٹرسائیکل چلاتے کوئی نظر نہ آئے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے مزید کہا کم عمر ڈرائیور کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، آج سے لین لائن سٹاپ لائن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔