لاہور کے باسی صاف پانی سے محروم، 350 واٹرفلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہونے کا انکشاف

12 Dec, 2023 | 02:20 PM

ویب ڈیسک: لاہوریے صاف پانی سے محروم ہوگئے، شہر میں بڑے پیمانے پر واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ 
دستاویزات کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 1228 واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود ہیں، جن میں سے 350 واٹرفلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہوگئے ہیں۔ ناکارہ فلٹریشن پلانٹس کے باعث گندا پانی پینے سے شہر میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔ 
پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر 185 واٹرفلٹریشن پلانٹس کوفعال کرنے کا فیصلہ کرلیا، 185واٹر فلٹریشن پلانٹس پر 60 کروڑ 10 لاکھ کے اخراجات کیے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں