گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 8 افراد زخمی

12 Dec, 2023 | 01:19 PM

ویب ڈیسک: کوئٹہ  کے علاقے سبزل روڈ بھٹی گلی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہو گیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں