پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

12 Dec, 2023 | 12:23 PM

Ansa Awais

سٹی42: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،اکبر ایس بابر سمیت 14 درخواست گزار بھی کمیشن میں پیش ہوگئے،دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر  نےعلی ظفر سے پوچھا کہ کیا آپ کو نوٹس کی کاپی مل گئی؟جس پربیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ جی نوٹس کی کاپی مل گئی،اکبر ایس بابر نے کہا کہ پچھلی سماعت پرمیرے وکیل نے دلائل دیئے تھے،پی ٹی آئی نے جو الیکشن کے حوالے سے کاغذات دیئے وہ ہمیں دیے جائیں،جب ہمیں پی ٹی آئی کا جواب مل جائے گا تو ہم اچھے دلائل دے سکتے ہیں۔

  بیرسٹر علی ظفر نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر 20 روز کے اندر الیکشن کروائے،نہیں چاہتےکہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے دور رکھا جائے،الیکشن قریب آرہا ہے، ہم چاہتے ہیں اس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نےکہا آپ نےبھی پانچ سال الیکشن نہیں کروائے جو ہماری نظر میں درست نہیں،بیرسٹر علی ظفر بولےہم نے آپ کےحکم کےمطابق انتخابات کروائے، پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہےکہ سماعت چلتی رہے گی لیکن الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرسکتا۔

 بعدازاں الیکشن کمیشن نے درخواستوں کی سماعت  14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں