ارشاد قریشی : اے این ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف نے کارروائیوں کے دوران 320 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی، اے این ایف نے آپریشن کے دوران قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی جلال خاک کے مکان میں چھپائی گئی 271 کلو 100 گرام چرس برآمد کر لی، موٹر وے ٹول پلازہ چارسدہ کے قریب گاڑی سے 48 کلو چرس برآمد کی گئی اوردو ملزموں کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 1کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔