ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ری لوکیٹ ہونے والے میٹرو بس سٹیشن کی فوری بحالی کا حکم

شاہدرہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ری لوکیٹ ہونے والے میٹرو بس سٹیشن کی فوری بحالی کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)نگران وزیراعلی کا شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کے باعث ری لوکیٹ ہونے والے میٹرو بس اسٹیشن کو فوری بحال کرنے کا حکم ،، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ایل ڈی اے نے نیا ڈیزائن تیار کرلیا ، اسٹیشن کو نئے انفراسٹرکچر اور خوبصورت آوٹ لک کے تحت واپس بحال کیا جائے گا۔
 ذرائع کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے تین ڈیزائن پیش کئے ہیں ۔ پہلا ڈیزائن ہیوی اور لاگت میں بیس کروڑ سے زائد تھا ۔ دوسرا ڈیزائن کم ہیوی سٹرکچر پر مشتمل اور پندرہ کروڑ لاگت سے زائد تھا ۔ تیسرا ڈیزائن سمارٹ اور تعمیراتی لاگت دس کروڑ سے زائد ہے ۔تینوں ڈیزائن پر حتمی فیصلہ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد ہوگا ۔ انفراسٹرکچر ڈیزائن اور کلر سکیم کی منظوری بھی حکومت پنجاب دے گی ۔ شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کے باعث میٹرو اسٹیشن کو آگے منتقل کردیا گیا تھا ۔ منصوبے کے پی سی ون میں شاہدرہ اسٹیشن کی بحالی شامل ہے ۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے ڈیزائن پر مشاورت کے بعد ایل ڈی اے نے حکومت پنجاب سے منظوری لینا تھی ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارتی کی جانب سے ڈیزائن فائنل کرنے میں تاخیر کے باعث سٹیشن بحالی پر کام شروع نہ ہوسکا ۔