بینک سےرقم نکلوانےوالاشہری گڑھی شاہوتھانےکےقریب لٹ گیا

12 Dec, 2023 | 11:46 AM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)بینک سےرقم نکلوانےوالاشہری گڑھی شاہوتھانےکےقریب لٹ گیا،تھانے سے ملحقہ گلی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے 4 لاکھ لوٹ لئے۔
ڈکیتی واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی،شہری علی آصف علامہ اقبال روڈپر واقع بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار 2ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی۔ڈاکوؤں کو گن پوائنٹ پر لوٹ مارکر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتاہے۔پولیس نےمقدمہ درج کرلیا تاہم ڈاکوؤں کاتاحال سراغ نہ مل سکا۔


 

مزیدخبریں