ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی سدرن کا گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ

سوئی سدرن کا گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں یکم جولائی سے 226 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ذرائع کے مطابق سوئی سدرن نے گیس میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے جو کہ رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے۔ بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن لاگت کی مد میں 150روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے گئے ہیں۔ذرائع اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست کی 18دسمبر کو کراچی میں سماعت ہوگی، سوئی سدرن کی موجودہ اوسط گیس قیمت 1470روپے 21 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ کمپنی نے نئی اوسط قیمت 1696روپے 39 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer