ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا

فضائی آلودگی،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  لاہور میں فضائی آلودگی کا راج تاحال برقرار ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پھر دوسرے نمبر پرآ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 194 ریکارڈکیا گیا جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ 325 اے کیو آئی ڈی ایچ اے فیز 6 میں ریکارڈ ہوا،لاہور کی شاہراہ قائداعظم، شملہ پہاڑی چوک بھی آلودہ علاقوں میں شامل ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح کے وقت مطلع جزوی ابر آلود اور سردی کی شدت برقرار ہے اور اگلے 24 گھنٹے موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد رہے گا۔