سٹی42: اسرائیل نے غزہ میں زمینی آپریشن میں اپنے 4 افسران سمیت7 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر کو اپنی بیس سے زائد آبادیوں پر حماس کے حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 1200 شہریوں اور فوجیوں کی اموات کے بعد 27 اکتوبر کو غزہ میں زمینی آپریشن شروع کیا تھا اور اب اسرائیلی افواج نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 4 افسران سمیت 7 فوجی مارے گئے ہیں جس کے بعد زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 104 ہوگئی۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایک IDF ریزرو فوجی جو چند ہفتے قبل غزہ میں شدید زخمی ہوا تھا، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایلی کی بستی کا رہائشی تزویکا لاوی تین بچوں کا باپ تھا۔حماس کے ساتھ جنگ میں آئی ڈی ایف کے درجنوں فوجی شدید زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی افواج کے مطابق اس کے زخمی فوجیوں میں سے 133 کی حالت تشویشناک ہے۔
אחרי ימים ארוכים שנלחם על חייו מאז שנפצע בלחימה בעזה- היום הלך לעולמו לוחם המילואים רס"ר צביקה לביא, תושב עלי ואבא ל-3 ילדים קטנים.
— יוסף חדאד - Yoseph Haddad (@YosephHaddad) December 11, 2023
תודה שנלחמת עבורנו במחיר של חייך, גיבור???????? pic.twitter.com/OfpX85JjVT
دوسری جانب حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے اندرونی علاقوں میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج سے دو بدو لڑائی جاری ہے اور حماس نےاسرائیل کے فیلڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مارٹر گولوں، دھماکا خیز آلات سے نشانہ بنایا ہے۔