بڑا بریک تھرو؛ چین پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ پر نطْر ثانی کرنے پر متفق

12 Dec, 2023 | 02:26 AM

وقاص عظیم: پاک چین تجارت میں بڑی پیش رفت  ہوئی ہے۔ چین نے پاکستان کے ساتھ آزادنہ تجارتی معاہدے پر نظر ثانی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذمہ دار  ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان سے نئی ترجیحی لسٹ طلب کرلی۔ ترجیحی لسٹ کے تحت پاکستان کو رعایت دی جا سکے گی۔پاکستان کی وزارت تجارت کی جانب سے چین کو آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیر تجارت گوہر اعجاز نے، جو اس وقت دورہ چین پر ہیں، چینی وزیر تجارت کو یہ مطالبہ پیش  کیا ۔

وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے چینی سرمایہ کاروں کو 30 ارب آر ایم بی کی فنانسنگ کی پیش کش کی۔ چینی سرمایہ کاروں کے لیے پے ایز ارن اسکیم کی تجویز  بھی پیش کی۔پے ایز ارن اسکیم کے تحت پاکستان پر ادائیگیوں کا دباو نہیں پڑے گا۔

ذمہ دار  ذرائع کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی بھی دینے کی پیش کش کی گئی۔ دونوں ممالک کا تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے پر ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی پاکستان اور چین میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں