پی ٹی وی بورڈ نے مبشر شاہ کے قائم مقام ایم ڈی کی حیثیت سےتقرر کی منظوری دے دی

12 Dec, 2023 | 02:07 AM

اویس کیانی: پاکستان ٹیلی ویژن بورڈ کا اجلاس منگل کے روز ہوا، بورڈ نے  انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر سید مبشر توقیر شاہ کو  قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی  تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ 

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات مبشر توقیر  مستقل ایم ڈی کے تقرر تک قائم مقام  ایم ڈی پی ٹی وی ہوں گے۔بورڈ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے بھی لینے کی منظوری دی۔

مبشر توقیر نے قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں۔  انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر سید مبشر توقیر شاہ کو 8 دسمبر کو  وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکریٹری کی پوسٹ پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔ وہ پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا ٓضافی چارج بھی مستقل ایم دی کے آنے تک سنبھالیں گے۔

مزیدخبریں