الیکشن2024؛ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ،ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر  مقرر کر دیئے

12 Dec, 2023 | 01:51 AM

 اویس کیانی: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں  تیز کر دیں، منگل کے روز الیکشن 2024 کے لئے ریٹرننگ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کردی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر، کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں کیلئے آر اوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز تعینات کردیے،وفاقی دارالحکومت کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کردیا،

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے۔پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 41 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ، الیکشن کمیشن سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے۔
  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 266 ریٹرننگ آفیسر، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے۔ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 45 ریٹرننگ آفیسر، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے گئے، اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 3 ریٹرننگ آفیسر، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے،  پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 141 ریٹرننگ آفیسر، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے گئے،

الیکشن کمیشن نے سندھ سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 61 ریٹرننگ آفیسر، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 16 ریٹرننگ آفیسر، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے ہیں۔
  الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کیلئے 115 ریٹرننگ آفیسرز، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے، پنجاب کی صوبائی اسمبلی کیلئے 297 ریٹرننگ آفیسرز، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ،سندھ کی صوبائی اسمبلی کیلئے 130 ریٹرننگ آفیسرز، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ،اور  بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کیلئے 51 ریٹرننگ آفیسرز، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے ہیں۔

جن ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کا آج نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے اب وہ انتخابی عمل کو الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق مکمل کرنے تک الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اپنے اپنے حصہ کا کام شیڈول میں درج اوقات میں انجام دیتے رہیں گے۔

مزیدخبریں