ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑھتی مہنگائی اور مہنگا مٹیریل سرکار کے لیے بھی درد سر بن گیا

Punjab,Cities,development programme,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)بڑھتی مہنگائی اور مہنگا مٹیریل سرکار کے لیے بھی درد سر بن گیا، ٹھیکیداروں نے مٹیریل مہنگا ہونے پر پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام کرنے سے ہی انکار کردیا۔
اے ڈی بی بینک پنجاب حکومت کو لاہور سمیت بیشتر اضلاع کی ترقی،خوبصورتی اور واٹر سپلائی سمیت سیوریج کے نکاس کے منصوبوں کیلئےآسان شرائط پر قرض دے رہا ہے، لیکن ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان کے سبب اب کنٹریکٹرز پراجیکٹ پر کام کرنے سے انکار کررہے ہیں۔

کنٹریکٹرز نے پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کے لیے منصوبے کی لاگت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ کے تعاون سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہری ترقی کا پروگرام جاری ہے،کنٹریکٹرز نے پی سی ون میں مٹیریل کے موجودہ نرخوں کے مطابق ترامیم کی شرط رکھ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے پنجاب سٹیز پروگرام پر کنٹریکٹرز کے مسائل پہ حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی لاگت میں ترامیم سے خزانے پر 15 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا،پراجیکٹ کی لاگت نئے تعمیراتی مٹیریل کے مطابق نہ بڑھائی تو منصوبہ مزید 9 ماہ کے لیے تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔