ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ پانچ سال کے دوران پکڑی گئیں گاڑیوں کا آڈٹ شروع

Customs inforcement,Vechicles,caught,audit,City42
کیپشن: Vehicles,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی)کسٹمز انفورسمنٹ نےلاہور میں کتنی لگژری گاڑیاں پکڑیں،کتنی نیلام ہوئیں ؟کتنی سرکاری محکموں کو چلی گئیں؟ اور نیلامی سے سرکاری خزانے میں کتنی رقم جمع ہوئی ، بحق سرکار ضبط شدہ باقی گاڑیاں کہاں ہیں؟ گزشتہ پانچ سال کے دوران پکڑی گئیں گاڑیوں کا آڈٹ شروع کردیاگیا۔
کسٹمز اینٹی سمگلنگ اور کارسیل نے گزشتہ پانچ سال میں کتنی لگژری گاڑیاں پکڑیں اور وہ گاڑیاں اب کہاں ہیں؟ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ محسن رفیق کی ہدایت پر ضبط شدہ نان کسٹمز گاڑیوں کا آڈٹ شروع کر دیا گیا۔ آڈٹ میں مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا کہ گزشتہ 5 سال میں کتنی گاڑیاں پکڑی گئیں، کتنی نیلام ہوئیں اور ویئر ہاوسز یا کسٹمز دفاتر میں کتنی گاڑیاں موجود ہیں۔ کسٹمز آپریشنز میں استعمال ہونیوالی ٹیمپرڈ گاڑیوں کا بھی مکمل آڈٹ ہوگا۔

ماڈل کسٹمز کلیکٹوریٹ انفورسمنٹ کی ٹیم نے ضبط شدہ گاڑیوں کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔ آڈٹ ٹیم اس امر کا بھی جائزہ لے گی کہ 5 سال کے دوران کئے گئے نیلامِ عام میں ضبط شدہ گاڑیاں نیلام کرکے سرکاری خزانے میں کتنی رقم جمع کروائی گئی۔