ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی

عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی
کیپشن: Election
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی کر دی گئی،انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کا حلقے کا ووٹر ہونا لازم قراردیدیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے،کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا۔

 یاد رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس سے متعلق کیس الیکشن کمیشن کے پاس آیا تھا،الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس کے متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کی موقف کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر