ویب ڈیسک : قطر میں فٹبال ورلڈکپ کی کوریج کے دوران ایک اور صحافی انتقال کرگیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق قطری ٹی وی کے فوٹو جرنلسٹ خالد المسلم کی ورلڈکپ میچ کے دوران اچانک موت واقع ہوئی۔گلف ٹائمز نے ٹوئٹ کے ذریعے صحافی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہم اللّٰہ سے ان کی بخشش کی دعا اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
مقامی میڈیا میں خالد المسلم کی وفات سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔43 سالہ صحافی غیر واضح حالات میں انتقال کرگیا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات ہو رہی ہیں یا نہیں۔