(عمران یونس)ایچ ای سی نے جامعات کو پرائیویٹ اکاؤنٹس بند کرکے اپنے اکاؤنٹس سٹیٹ بینک میں کھلوانے کی ہدایت کردی ،اکاؤنٹس سے پیسے بھی فنانس ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے نکالیں جائیں گے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کو پرائیویٹ اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق تمام جامعات اپنے اکاؤنٹس سٹیٹ بینک میں کھلوائیں گی، اب یونیورسٹی اکائونٹ سے پیسے بھی فنانس ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے نکالیں جائیں گے، جامعات کے انڈومنٹ فنڈ سمیت دیگر فنڈز بھی سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹس میں ہی جائیں گے۔وائس چانسلرز نے ایچ ای سی کی نئی ہدایات کو جامعات کی مالی خود مختاری پر حملہ قرار دے دیا ہے۔ وائس چانسلرز کا کہنا ہے کہ ملازمین کو تنخواہیں دینے اور پینشن دینے میں مشکلات ہونگی،ایچ ای سی کو چاہیے کے پالیسی پر نظر ثانی کرے۔