ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان فورسز کی شیلنگ سے بند بابِ دوستی کھول دیا گیا

افغان فورسز کی شیلنگ سے بند بابِ دوستی کھول دیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحد بابِ دوستی کو آمد و رفت اور تجارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابِ دوستی گزشتہ شام افغان شیلنگ کے بعد سے بند تھا۔چمن کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بابِ دوستی کھلنے کے بعد پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت اور دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔

بابِ دوستی پر پاکستانی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب پاک افغان سرحد کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے آج سول ملٹری کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔

سیکیورٹی اجلاس میں قبائلی عمائدین اور سول و فوجی حکام شرکت کریں گے۔