آج دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

12 Dec, 2022 | 10:30 AM

ویب ڈیسک: آج دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

رواں برس اس دن کا مرکزی خیال پہاڑوں اور خواتین سے متعلق ہے، اس کا مقصد پہاڑوں یا پہاڑی علاقوں میں ہونے والی ایسی ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینا ہے جس سے ان علاقوں کا حسن اور قدرتی ماحول محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔پہاڑ دنیا بھر کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، دنیا بھر کی جنگلی حیات، جنگل اور نیشنل پارکس کا 56 فیصد حصہ پہاڑوں میں واقع ہے۔

اسی طرح دنیا بھر میں ایک ارب کے قریب افراد پہاڑوں میں آباد ہیں جبکہ دنیا کی نصف آبادی غذا اور پینے کے صاف پانی کے لیے پہاڑوں کی محتاج ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تغیر یعنی کلائمٹ چینج کا سب سے پہلا اثر پہاڑی علاقوں پر ظاہر ہوتا ہے۔

ایسے موقع پر خشک پہاڑوں کے ارد گرد آبادی مزید گرمی اور بھوک کا شکار ہوجاتی ہے، جبکہ کلائمٹ چینج کے باعث برفانی پہاڑ یعنی گلیشیئرز بہت تیزی سے پگھلنے لگتے ہیں جس سے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں