ویب ڈیسک: برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ اور ویلز سمیت لندن کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لندن کے مختلف علاقوں میں برف باری کے باعث رات کو درجہ حرارت منفی ایک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی برف باری کا امکان ہے۔
دوسری طرف برف باری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوگیا ہے جس سے بسیں اورٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں جمعہ سے ہی برف گرنے کا آغاز ہو گیا تھا۔