چودھری سالک حسین کا مونس الہٰی سےمتعلق بڑابیان آگیا

12 Dec, 2022 | 09:15 AM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے اقتدار کے لیے چوہدری خاندان کو تقسیم کیا۔

لندن میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری خاندان متحد تھا، مونس الہٰی نے دراڑ ڈالی، وہ جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

چودھری سالک حسین نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت یا پارلیمانی لیڈر، اراکین پارلیمنٹ کس کے فیصلے کے پابند ہیں؟ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل سپریم کورٹ پنجاب کے اراکین سے متعلق فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔چوہدری سالک حسین نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا تھا۔

مزیدخبریں