ویب ڈیسک: سعودی عرب کے شہروں جدہ، مکہ مکرمہ اور طائف کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بارش کے سبب شاہراہیں اور صحرائی وادیاں زیر آب آ گئیں۔حکام کی جانب سے بارش کے سبب مکہ مکرمہ،طائف اور جدہ میں آج اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں آج صبح 10 بجے تک مزید بارش کی پیشنگوئی کر رکھی ہے۔