(حسن خالد)شاد باغ پولیس کی بروقت کاروائی ،گھر والوں بچھڑنے والی 3 سالہ میرب فاطمہ کوبحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق میرب فاطمہ کیلری گراؤنڈ سے بھگت پورہ اپنے والدین کے ساتھ فوتگی پر آئی تھی کہ گھر سے باہر نکلی اور گم ہو گئی۔شاد باغ پولیس نے بچی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 1 گھنٹے میں تلاش کر لیا۔بیٹی کے بحفاظت ملنے پر والدین نے شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں.ایس پی سٹی نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر ایس ایچ او شاد باغ , ٹی اے ایس آئی قاسم اور ٹیم کو شاباش دی۔