(ویب ڈیسک)اژدھا یا سانپ کا نام سنتے ہی کپکپی سی طاری ہو جاتی ہے،اگر یہ سوال عام آدمی کے سامنے یکدم سانپ یا اژدہا آ جا ئے تو وہ یقیناً بھاگنے کی کوشش کریگا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ہے جس میں اچانک ہی ایک بڑا اژدہا بچی کے سامنے آ جاتا ہے تاہم بجائے ڈرنے یا خوفزدہ ہونے کہ بچی بڑی ہی لاپرواہی سے خطرناک اژدھے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہو جاتی ہے۔
کمسن بچی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی گھر کے باہر اژدھے سے کھیلتے ہوئے اسے چھو بھی رہی ہے یہاں تک کہ کھیلتے کھیلتے اس اوپر لیٹ بھی جاتی ہے۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔مذکورہ ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور صارفین حیران کن ویڈیو پر بچی کی بہادری کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram