ویب ڈیسک: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹ کے ذریعے ای ٹرانسفر کھلنے کی نوید سنائی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اساتذہ کی ٹرانسفر کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام اساتذہ کے ای ٹرانسفرز 14 دسمبر سے کھلیں گے۔ تمام کیٹیگریز ایک ہی وقت میں اوپن ہوں گی۔انہوں نے اساتذہ کو درست ڈیٹا کے ساتھ اپلائی کرنے کی ہدایت بھی کردی۔مراد راس کا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات تمام اساتذہ کے ساتھ ہیں۔