جوتوں کے کارخانے میں آتشزدگی، نوجوان جاں بحق

12 Dec, 2021 | 06:38 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: بند روڈ ٹی نمبر 2 کے قریب جوتوں کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی زد میں آ کر نوجوان دم توڑ گیا۔

بند روڈ ٹی نمبر 2 کے قریب جوتوں کے کارخانے میں خوفناک آگ لگنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے، ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہنا ہے کہ 18 سالہ صدام ولد حسن بہاولنگر کا رہائشی تھا۔ متوفی کارخانے میں دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ کو واقعہ کی اطلاع کر دی گئی ہے، متوفی کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں