ایمازون پراربوں روپے جرمانہ عائد، مگر کیوں؟

12 Dec, 2021 | 06:24 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: اٹلی کی عدالت کی جانب سے بین الاقوامی ای کامرس ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کو مارکیٹ میں غیر قانونی طریقہ کار استعمال کرنے پر ایک ارب28 کروڑ  ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
اٹلی میں تجارتی صارفین کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے ای کامرس ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔ ایمازون کمپنی پر الزام ہے کہ انھوں نے مارکیٹ میں اپنی برتری حاصل کرنے کے لیے غیرقانونی طریقہ کار استعمال کیا ، جس کے بعد اٹلی کی مقامی عدالت کی جانب سے ایمازون کو ایک ارب28 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
دوسری جانب ایمازون نے اطالوی عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا اور فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کردیا۔
اس سے قبل بھی اٹلی ہی میں گزشتہ ماہ یورپی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کی وجہ سے ایمازون پر 6 کروڑ87 لاکھ یورو جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں