کافی پینے کے حیران کن فوائد

12 Dec, 2021 | 06:15 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  کا فی کا شمار ان مشروبات میں ہوتا ہے جسے گرم اور ٹھنڈا دونوں صورتوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ اس میں کیفین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کافی  میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ ، منرلز اور کئی مرکبات  جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر مجموعی صحت پرمثبت اثر ڈالتے ہیں اور اس طرح یہ ہر موسم میں اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت آپ کو کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

کافی کا معتدل استعمال آپ کی توجہ اور ارتکاز میں اضافہ کرتاہے ۔ دن بھر میں کافی کے ایک سے دو کپ لینے سے آپ ذہنی طور چوکنا رہتے ہیں۔ ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو بیس فیصد اور خواتین میں رحم کے کینسر کے خطرے کو پچیس فیصد تک کم کرسکتی ہے ۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال فالج کے خدشے کو کم کرتا ہے۔

کافی تھکاوٹ کو دور کرنے اور توانائی بڑھانے کے ایک بہترین ذریعہ ہے ، اس کی بنیادی وجہ کافی میں موجود ایک جز کیفین ہے جو اعصاب کو متحرک کرنے والا ایک مادہ کہلاتا ہے کافی پینے کے بعد یہ خون میں جذب ہو کر دماغ تک پہنچتا ہیں اور وہاں مزاج کو بہتر کرنے والے کیمیکل جیسے ڈوپا مائن کے اخراج کو بڑھا کر موڈ کوبہتر بناتا ہے ۔

کافی میں میگنیشییم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے ،جو جسم کو انسولین کے استعمال میں مدد کرتا ہےاور خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرکے آپ کو میٹھے کھانوں اور بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے ۔ جبکہ اس میں موجود کیفین جسم کی چربی کے خلیوں کو توڑنے اور اسے بطور ایندھن استعمال کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ دن میں ایک سے دو کپ کافی پینا دل کی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے  اور جگر کے اینزائمز کو صحت مند سطح پر رکھتی ہے ۔ اس طرح یہ مجموعی طور پر آپ کو قبل از موت کے خطرے سے کافی نہ پینے والوں کے مقابلے میں پچیس سے پچاس فیصد تک تحفظ دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ورزش سے قبل بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے اور چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے، ماہرین کے مطابق ورزش کا صحیح وقت صبح نہار منہ ہے  مگر کافی کا استعمال اور ورزش صبح کے بجائے دوپہر میں کی جائے تو ان دونوں کے نتائج مزید سود مند ثابت ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں