برقعہ پہن کر خواتین سے فحش حرکات کرنیوالے کی شامت آگئی

12 Dec, 2021 | 04:02 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں برقعہ پہن کر خواتین سے فحش حرکات کرنے والا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر عدیل نامی شخص برقعہ کی آڑ میں خواتین سے چھیڑچھاڑ کر رہا تھا کہ اسے بطور مرد پہچان لیا گیا۔ شہریوں اور دکانداروں نے برقعہ پوش کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا,ڈسکہ کا رہائشی عمر برقعہ پہن کر بازار میں شاپنگ کیلئے آنیوالی خواتین سے چھیڑ خوانی کرتا تھا,ملزم عمر عدیل  کے خلاف  کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیا۔

مزیدخبریں