(ویب ڈیسک)خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، گھریلو مسائل کا بھی اس معاملہ میں بڑا عمل دخل ہے، آئے روز حوا کی بیٹیوں پر ظلم وزیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں،ایک ایسا ہی واقعہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں پیش آیا۔
صنف نازک پر گھریلو تشدد اور ظلم و ستم ہمارے معاشرے کا انتہائی دردناک المیہ ہے،خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں،عورت جو ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے اور بیٹی ہے، اس کے باوجود عورت کو پرانے اور بے بنیاد نظریات کی بناہ پر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
میلسی میں دیور نے بھابھی پر بدترین تشدد کیا، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے،میلسی کے موضع مندن میں زمین اور راستے کے تنازع پر دیور محمد ساجد نے بھابھی کو شدید تشدد کا نشابنایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیور نےمتاثرہ خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹا،لاتوں اور مکوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا۔ تھانہ میراں پور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم کی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔