اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر بڑی مشکل آن پڑی

12 Dec, 2021 | 03:30 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس جاری کردیا ۔ 

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر صوابی نے اسپیکراسد قیصر کو 13 دسمبر کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کی آڈیو گردش میں ہے،جس میں آپ ووٹرز کو ترقیاتی منصوبے دینے کا وعدہ کررہے ہیں، آپ ووٹرز کو کہہ رہے ہیں کہ جلد ملٹی ملین منصوبوں کے ٹینڈرز جاری ہورہے ہیں، لہذا وضاحت کیلئے آپ ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے صوابی دفتر میں آئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا تھا، جس کے تحت الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ اور نثار کھوڑو کو بھی50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔

یاد رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔ ڈی ایم او نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے، دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں