(عابد چودھری)مغلپورہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا،ملزم محمد اسلم کا اپنے بڑے بھائی سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا۔
تفصٰیلات کےمطابق ملزم نے بڑے بھائی کو سینے میں قینچی مار کر قتل کردیا،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں،دونوں بھائی منشیات کے عادی تھے۔
یادرہے کہ گزشتہ روزدن دیہاڑےمغلپورہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکےشہری کو قتل کردیا تھا،پولیس کا کہناتھا کہ 45 سالہ محمد عارف نامی شہری موٹر سائیکل پر کسی کام سے جارہا تھا کہ کینال روڈ مغلپورہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے عارف پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے باعث عارف موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس اور فرانزک ماہرین نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول عارف کی اپنے بھتیجوں کے ساتھ زمین کی تنازعہ پردشمی تھی۔ شک ہے کہ بھتیجوں نے فائرنگ کر کے قتل اپنے چچا کو قتل کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا تھاکہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔