ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا، 3 اہم کھلاڑی ٹی 20 سیریز سے باہر

12 Dec, 2021 | 01:37 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے پہلے ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا لگ گیا، 3 کرکٹرز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز سے باہر ہو گئے ۔

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے آنیوالی مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے3 کرکٹرز اور ایک سپورٹنگ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، روسٹن چیز، شیکڈن اور کائل میئرز پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے، تینوں کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیشن میں بھیج دیا گیا،کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پاکستان آمد پر لیے گئے تھے۔

مہمان ٹیم کے کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ان چاروں افراد میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں اور سب کی ویکسن ہوچکی ہیں جبکہ دیگر اراکین کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ 

واضح رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 13 دسمبر، دوسرا 14 دسمبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔

مزیدخبریں