ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امداد کے بہانےہسپتال آنیوالی کم سن لڑکی سے زیادتی

PIMS rape case
کیپشن: PIMS rape case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پمز اسپتال سے امداد کا لالچ دیکر ملزم والدہ اور نانا کو وارڈ میں لیکر چلا جبکہ 13 سالہ بچی کو بہانے سے اپنے ساتھ لیکر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔13 سالہ بیمار لڑکی کے ساتھ زیادتی کیس کا ملزم صرف 3 دنوں کے اندر گرفتار ملزم نے لڑکی کے علاج میں مدد کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پمز ہسپتال میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا،  کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے CCTV فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

قبل ازیں شاطر ملزم نے اسلام آباد کے پمز اسپتال سے 13 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نامعلوم ملزم  13 سالہ بچی کی والدہ اور نانا کو امداد کا لالچ دیکر اسپتال میں لے گیا۔ ملزم نے 13 سالہ عریبہ کو بہانے سے گاڑی میں بیٹھا کر ویران جگہ میں زیادتی کی، ملزم عریبہ سے زیادتی کے بعد واپس پمز ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے کیمروں  کی مدد سے ملزم کو تلاش کرلیا۔

ملزم کی شناخت قمر عباس کے نام سے ہوئی، اور منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی جس میں  کمسن عریبہ کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer