ویب ڈیسک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
ہیکرز کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی پروموشن کر دی گئی۔ مودی کے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ بھارت نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی قرار دے دیا ہے، حکومت نے باضابطہ طور پر 500 بٹ کوائن خرید لئے ہیں، بٹ کوائنز کو بھارتی شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
بعدازاں پی ایم آفس نے ٹویٹ کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم کا ٹویٹر اکاؤنٹ کچھ دیر کیلئے ہیک ہو گیا تھا، ٹوئٹر کو معاملے سے آگاہ کیا گیا اور اکاؤنٹ کو ’’فوری طور پر‘‘ سیکیور کر لیاگیا ہے، وزیراعظم محدود وقت میں مودی کے اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹویٹس کو نظر انداز کیا جائے۔
The Twitter handle of PM @narendramodi was very briefly compromised. The matter was escalated to Twitter and the account has been immediately secured.
— PMO India (@PMOIndia) December 11, 2021
In the brief period that the account was compromised, any Tweet shared must be ignored.