عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گر گیا

12 Dec, 2021 | 12:59 PM

(فریحہ بتول ) آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھا یں، جس پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ 

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کی قیمت 10 روپے سےبڑھا کر 12روپے ،  نان کی قیمت 15روپے سے بڑھا کر 18 روپے کردی گئی، نان روٹی مہنگی ہونے پر شہری شدید پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو ناشتہ پہلے 50 روپے میں ہوتا تھا اب 100 میں ممکن نہیں ۔

شہریوں کا کہنا تھاکہ اتوار کا دن، چھٹی کا دن ہوتا ہے ہم ناشتہ لینے آئے ہیں، یہاں آکر پتہ چلا کے قیمتیں بڑھ چکی ہیں، رات کو کچھ قیمتیں تھیں اور صبح کچھ اور ہیں۔ملک میں ہرچیزمہنگی ہوتی جا رہی ہے، جس سے غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا،روٹی اورنان کی قیمتوں میں اضافہ کرناغریب آدمی کےمنہ سے نوالا چھیننے کے برابر ہے، انتظامیہ کو چاہیے اشیاء خورو نوش کی قیمتوں کو کم کرنےکےعملی اقدامات کریں۔

گھرسےناشتہ لینے آئے بچے بھی پریشان دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر سے جتنے پیسے کے کر آئے اس میں ناشتہ لیناممکن نہیں۔

مزیدخبریں